نوازشریف اور مریم نواز کا جیل کی کال کوٹھڑی کی جانب پہلا قدم دونوں باپ بیٹی اس وقت کہاں ہیں،

لند ن (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز برطانوی دارالحکومت لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نوا زالگ الگ گاڑیوں پر سوار ہیں۔جنید صفدر بھی اپنی والدہ مریم نواز کے ہمراہ ہیں

واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کل شام چھ بجے کی پرواز سے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے جہاں ان کی گرفتاری کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔