اتحاد ائیر لائن کے ساتھ کتنی فلائٹیں ائیر پورٹ اترے گی؟ ائیر پورٹ سیکورٹی فورس کے لئے نیا چیلنج دیگر فلائٹوں کے مسافر نواز شریف کے ساتھی ہو سکتے ہیں سیکورٹی ایجنسیز نے مسافروں کے لئے نیا حکم جا ری کر دیا

لاہور(رپورٹ:اسد مرزا)میا ں محمد نو از شر یف اور انکی صا حبز ادی مر یم نو از کی اتحاد ائیر لائن پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ آمد پر انکی گرفتاری اور حکومت ملکی اداروں کے خلاف احتجاج کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی فلائٹ کی لینڈنگ کے دوران 3انٹر نیشنل اور 2 ڈومیسک فلائٹس بھی علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ اترے گی

اس دوران اگر میاں محمد نواز شریف اور انکے ساتھ آنے والے افراد نیب کی جانب سے گرفتار کر نے پر امن وامان کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں تو وہاں دیگر فلائٹوں کے مسافر بھی ان کے ساتھ مل گئے کو حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔ سیکورٹی اداروں نے اتحاد ائیر لائن کے ساتھ آنے والی دوسری فلائٹوں کے مسافر وں کو وقتی طور پر جہاز میں یہ روک دینگے تا کہ ایسا نہ ہو کہ دوسری فلائٹوں میں بھی ن لیگ کے کارکن شامل ہوں جو ائیر پورٹ پر اترتے ہی نواز شریف کے ساتھ جا ملیں اور وہاں حالات کرنے کا سبب بنیں۔