نوا زکے استقبال کے لئے شہباز کی قیادت میں ریلی شہباز شریف کے پولیس افسران کودھمکی آمیز پیغامات کارکنوں کو روٹ کا نقشہ بھجوا دیا ،پولیس رکاٹیں ختم کرنے کے انتظامات مکمل

لاہور (اسد مرزا) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے سابق وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ریلی ائیر پورٹ پہنچے گی ۔بتایا گیا ہے شہباز شریف نے اپنے قریبی ساتھیوں کے زریعے بعض پولیس افسران کو پیغام بھجوائیے ہیں کہ انکی ریلی میں رکاوٹ رکھنے سے باز رہیں ۔شہبا زشریف کی قیادت میں یہ ریلی 3بجے

دوپہر مسلم مسجد لوہاری گیٹ سے انارکلی ،مال روڈ سے ہوتی ہوئی علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی جانب جائیگی ۔ریلی کے شرکا ء نے پولیس اور رکاوٹوں سے نمٹنے کے لئے بھی انتظامات کر رکھے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ن لیگ کی ریلی کو روکنے کے لئے ائیر پورٹ کے راست میں رکاوٹیں کھڑی کر کے پولیس کی نفری تعینات کر دی ہے