Home » سام سنگ نے 512 جی بی اسٹوریج والے نوٹ 9 کی خود تصدیق کی ہے

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

ٹیکنالوجی

سام سنگ نے 512 جی بی اسٹوریج والے نوٹ 9 کی خود تصدیق کی ہے

گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف ٹیزر اور لیکس سے لوگوں کو کافی حد تک اندازہ ہوچکا ہے۔ اب گلیکسی نوٹ 9 کی آفیشل تصویر اور پروموشنل ویڈیو بھی لیک ہوگئی ہے۔
اور یہ کسی اور نے نہیں بلکہ سام سنگ نے خود لیک کی ہے۔
سام سنگ نے ممکنہ طور پر غلطی سے اپنی ویب سائٹ پر گلیکسی نوٹ 9 کی تصویر اور اپنے یوٹیوب پیج پر ویڈیو پوسٹ کردی اور احساس ہوتے ہی فوری ڈیلیٹ بھی کردی۔
تصویر تو بنیادی طور پر پری آرڈر کا پوسٹر تھا جو وقت سے پہلے ہی پوسٹ ہوگیا اور انٹرنیٹ صارفین نے ڈیلیٹ ہونے سے پہلے اس کے اسکرین شاٹ بھی لے لیے۔
سام سنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کمپنی کا اب تک کا سب سے طاقتور فون ہے۔
اس پوسٹر میں فون کی بیک کو ہی دکھایا گیا ہے مگر پھر بھی بہت کچھ دیکھا جاسکتا ہے۔
اس میں ایس پین اسٹائلوس موجود ہے۔
جبکہ یو ایس بی سی کنکٹر، ہیڈ فون جیک، ڈوئل کیمرہ، فلیش اور فنگر پرنٹ سنسر دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر سے ان افواہوں کی بھی تصدیق ہوتی ہے۔ کہ نوٹ 9 کا ڈیزائن گزشتہ سال کے نوٹ 8 جیسا ہی ہے،
فنگر پرنٹ سنسر کیمروں کے نیچے سینٹر میں موجود ہے۔
جہاں تک ویڈیو کی بات ہے۔ تو اس سے بھی اس افواہ کی تصدیق ہوتی ہے۔
کہ یہ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں 512 جی بی اسٹوریج دی جارہی ہے۔
جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے ایک ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
تاہم تصویر یا ویڈیو میں 8 جی بی ریم کی افواہ کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ ایس پین میں بلیوٹوتھ کنکٹیویٹی کا ذکر بھی نہیں۔
سام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ 9 کو 6 دن بعد یعنی 9 اگست کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔