Home » ڈالر کی قیمت میں پھر سے یکدم بہت بڑا اضافہ ہوگیا

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

کاروبار

ڈالر کی قیمت میں پھر سے یکدم بہت بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں پیرکو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید124.00روپے سے بڑھ کر124.25روپے اور قیمت فروخت124.10روپے سے بڑھ کر124.35روپے ہوگئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید122.50روپے اورقیمت

فروخت123.50روپے پرمستحکم رہی۔پیرکویوروکی قیمت خرید میںاستحکام اورقیمت فروخت میں50پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں50پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید138.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت143.00روپے سے گھٹ کر142.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید156.00روپے سے گھٹ کر155.50روپے اورقیمت فروخت160.50روپے سے گھٹ کر160.00روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں20پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میں 30پیسے اورقیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید32.00روپے سے بڑھ کر32.20روپے اورقیمت فروخت33.00روپے سے بڑھ کر33.20روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید32.60روپے سے بڑھ کر32.90روپے اورقیمت فروخت33.80روپے سے بڑھ کر33.90روپے ہوگئی۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت خرید18.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے مستحکم رہی۔