لکڑیاں کاٹنے کی عالمی چیمپئن شپ

ناروے میں لکڑیاں کاٹنے کی عالمی چیمپئن شپ ہوئی، تیز آرے سے برابر کی کٹائی کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، مختلف زایوں سے کٹائی نے جرمن لکڑ ہارے کو فتح دلائی۔

فٹبال، ہاکی اور رگبی جیسی چھینا جھپٹی نہیں اور نہ ہی کرکٹ کے دلکش اسٹروکس، ناورے میں تیز آرے سے لکڑیاں کاٹنے کا منفرد مقابلہ ہوا۔ 33ویں ورلڈ لوگنگ چیمپئن شپ میں 130 مرد و خواتین نے شرکت کی۔ درخت کو تنے کی طرف سے ایک لیول سے کاٹنا اور آرے کو چالو کرنے میں پھرتی دکھانا اس گیم کا حصہ ہیں۔ مختلف اینگلز پر لگی لکڑیوں کو تیزی سے کاٹنے میں جرمن مارکو ٹریبرٹ لکڑ ہارے نے مہارت دکھائی اور میگا ایونٹ میں فتح سمیٹی۔