Home » عمران خان وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

اہم خبریں پاکستان

عمران خان وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر

لاہور(ویب ڈیسک) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بننے پر ایک بار پھرسوالیہ نشان لگ گیا، عمران خان کودکھا کرووٹ کاسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا ہے، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث روکا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 817 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ان میں قومی اسمبلی کے 261، بلوچستان اسمبلی کے 47 کامیاب امیدوارو ں کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ خیبرپختونخواہ کے 92 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 23 کامیاب امیدواروں کے کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں۔

ان میں 13 قومی اسمبلی کے امیدوار شامل ہیں جن کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں۔دوسری جانب جن کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں ان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی شامل ہیں۔۔تحریک انصاف ملک کی عددی لحاظ سے الیکشن میں جیتنے والی اکثریتی جماعت ہے۔۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے انہیں وزیراعظم کیلئے بھی نامزد کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا ہے۔

عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث روکا گیا ہے۔۔عمران خان نے اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن پرووٹ کاسٹ کرتے وقت میڈیا کے سامنے دکھا کرووٹ دیا تھا۔جس پران کااین اے 53اور لاہور سے این اے 131سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا ہے۔جبکہ این اے بنوں 35، این اے 95،، این اے 243سے انتخابات میں کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر روکا ہے۔انہوں نے ووٹ کاسٹ کرتے وقت میڈیا کے سامنے دکھا کرووٹ دیا۔ جبکہ اس موقع پرانہوں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی ۔ جس پرالیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے آج تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں لیکن عمران خان کی 2 حلقوں میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن دوحلقوں سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرروکا گیا ہے۔ تاہم تین حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ان حلقوں میں این اے 35 بنوں ،،این اے 95 میانوالی، اور این اے 243 کراچی کے حلقے شامل ہیں۔ان حلقوں میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کیس کے فیصلوں سے مشروط کردیا ہے۔اسی طرح عدالتوں کی جانب سے جن کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا ان کے نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیے گئے۔جبکہ جن حلقوں میں حکم امتناع نہیں دیا گیا ان حلقوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے ہیں۔