Home » انڈونیشیا: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 345 ہو گئیں، ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

دنیا

انڈونیشیا: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 345 ہو گئیں، ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر

انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں خوفناک زلزلے کے باعث مرنے والوں کی تعداد تین سو سینتالیس ہو گئی، سونامی کے خوف سے پہاڑوں کا رخ کر نے والے افراد ابھی تک نیچے اترنے سے ڈرتے ہیں، مکانات منہدم ہونے کے باعث ایک لاکھ چھپن ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
انڈونیشا کے جزیرے لومبوک میں 6 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے کے بعد وہاں کے رہائشی سونامی کے ڈر سے ابھی تک پہاڑیوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں.
ساحلی علاقے جو سیاحوں سے بھرے ہوتے تھے، وہاں اب ہو کا عالم ہے۔
حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے.
جزیرے میں پھنسے غیر ملکی سیاحوں کو دو بڑی کشتیوں میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہسپتالوں میں زخمیوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی جس کے باعث زخیموں کیلئے عارضی ہسپتال اور میڈیکل سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔