Home » فخر زمان نے پی سی بی ایوارڈ اے پی ایس کے بچوں کے نام کردیا

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

کھیل

فخر زمان نے پی سی بی ایوارڈ اے پی ایس کے بچوں کے نام کردیا

پاکستان کے ڈبل سینچری کا ریکارڈ قائم کرنے والے کرکٹر فخر زمان نے پی سی بی کی جانب سے دیاگیا شاندار پرفارمنس ایوارڈ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کے بچوں کے نام کردیا۔

فخر زمان نے کچھ دیر قبل ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیں جو سانحہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنا ایوارڈ گھر لے کر نہیں جاؤں گا بلکہ خود اسے پشاور لے کر جاؤں گا کیونکہ ہم تو صرف کرکٹ انجوائے کرنے کے لیے کھیلتے ہیں لیکن حقیقی ہیرو بچے ہیں اسی لیے میں اپنا ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں۔