غزہ: اسرائیلی فضائیہ کی شدید بمباری، حاملہ خاتون سمیت تین فلسطینی شہید

 مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کی رات گئے شدید بمباری کے نتیجے میں حاملہ خاتون اور ایک سالہ بیٹی سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایک حاملہ حاتون اور اس کی ایک سالہ بیٹی کی غزہ کے ٹاؤن جعفراوی میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ایک روز قبل اسرائیلی فورسز کے ٹینک حملوں میں حماس کے دو کارکن احمد مرجان اور عبدالحفیظ بھی شہید ہوئے تھے۔