Home » سعودی حکومت نے غیرملکی کا سر قلم کر کے اس کی لاش مکہ میں لٹکا دی، اس نے کیا انتہائی شرمناک کام کیا تھا؟ جان کر پوری دنیا اس سزا پر کانپ اٹھی

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

دنیا

سعودی حکومت نے غیرملکی کا سر قلم کر کے اس کی لاش مکہ میں لٹکا دی، اس نے کیا انتہائی شرمناک کام کیا تھا؟ جان کر پوری دنیا اس سزا پر کانپ اٹھی

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک غیرملکی نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی اور خاتون کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ اب اس آدمی کو ایسی عبرتناک سزا دے دی گئی ہے کہ سن کر ہی آدمی کانپ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق عبدالکلام جماالدین نامی اس شخص کا تعلق میانمار سے تھا۔ وہ مسلح ہو کر ایک گھر میں داخل ہوا اور دوران ڈکیتی گھر کی مالک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی اور اس کے مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس کے بعد اس نے ایک اور گھر میں بھی ڈکیتی کی اور وہاں موجود اسلحہ اور گولیاں وغیرہ بھی ساتھ لے گیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے سزائے موت سنا دی گئی۔ اعلیٰ عدالتوں نے بھی اس کی سزا برقرار رکھی اور بالآخر سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی منظوری سے اس کا سرقلم کرنے کے بعد لاش مکہ المکرمہ میں صلیب پر لٹکا دی گئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے ممالک میں سرفہرست آتا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ میں اس نے 48مجرموں کو سزائے موت دی جن میں سے آدھے افراد نے غیرمتشدد جرائم، منشیات کی سمگلنگ وغیرہ کی تھی۔