Home » یمن میں سعودی طیاروں کی بمباری سے 25 بچوں سمیت 47 افراد جاں بحق

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

دنیا

یمن میں سعودی طیاروں کی بمباری سے 25 بچوں سمیت 47 افراد جاں بحق

یمن کے صوبے صعدہ میں اسکول بس سعودی طیاروں کی بمباری زد میں آگئی واقعے میں پچیس بچوں سمیت سینتالیس افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ستر سے زائد افراد زخمی ہوگئے ریڈ کراس کے مطابق جان بحق افراد میں اکثریت کم عمر بچوں کی ہے۔
یمن کے طبی ذرائع اور عالمی ریڈ کراس کے مطابق بس کو صعدہ صوبے کے شہر ضحيان کی ایک مارکیٹ سے گزر رہی تھی جب اسے سعودی اتحادی افواج کی ہوائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا، حملے کا نشانے بننے والی بس میں دس سال سے کم عمر کے بچے سوار تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے میں ستتر افراد شدید زخمی ہوئے جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ جمعرات کو سدا کے ایک ہسپتال میں بڑی تعداد میں زخمیوں اور ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشیں لائی گئیں۔ ریڈ کراس اس ہسپتال کی امداد کرتی ہے۔
شمالی یمن کے قبائلی زعما کا کہنا ہے کہ سکول کی یہ بس اس وقت بمباری کا نشانہ بنی جب یہ ضحیان کی ایک مقامی مارکیٹ کے قریب سے گزر رہی تھی اور اس بس میں مقامی سکول کے بچے اور کچھ مقامی افراد سوار تھے۔
یمن میں ریڈ کراس کے عملے کے سربراہ جوہنس بروور نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ایک بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں ہیں اور ان میں ایسے بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جن کی عمریں دس برس سے کم تھیں۔ انھوں نے کہا کہ اس ہنگامیں حالت سے نمٹنے کیلئیے ہسپتال کو ہنگامی بنیادوں پر مزید سپلائیز بھیج دی گئیں ہیں۔