Home » اسرائیلی کی غزہ میں بمباری، 18 فلسطینی زخمی

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

دنیا

اسرائیلی کی غزہ میں بمباری، 18 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے وسط میں واقع ایک کثیر منزلہ عمارت پر فضائی بمباری کی،،جس کے نتیجے میں اٹھارہ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے جس عمارت پر بمباری کی ہے اس میں ایک ثقافتی مرکز اور دوسرے دفاتر قائم تھے۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
صہیونی فوج کے اس حملے سے قبل غزہ کی پٹی سے اسرائیلی شہر بیر شیبہ کی جانب ایک راکٹ فائر کیا گیا تھا۔یہ راکٹ اس شہر ے نزدیک واقع ایک کھلے علاقے میں گرا تھا لیکن اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔
غزہ کی پٹی میں یہ نئی کشیدگی ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب مصر اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک طویل المیعاد جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے۔
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی پر دسیوں فضائی حملے کیے تھے جن کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے اس جارحیت کے ردعمل میں اسرائیلی علاقے کی جانب متعدد راکٹ فائر کیے تھے۔