دھابیجی پر بجلی بریک ڈاؤن: 72 انچ قطر کی لائن پھٹنے سے کراچی کا پانی بند

کراچی: کے الیکٹرک کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن تین مقامات سے پھٹ گئی جس سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ایکسین واٹر بورڈ لعل بخش سموں کے مطابق علی الصبح کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں بیک پریشر کے باعث لوہے کی 72 انچ قطر کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔
پائپ لائن پھٹنے سے گردونواح کے علاقے زیر آب آگئے جب کہ پائپ لائن پھٹ جانے سےکراچی کو 89 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا۔
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق شہر کو پانی فراہم کرنے والے 20 پمپ بند ہوگئے اور بجلی کے بریک ڈاون کے باعث دھابیجی سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن تین مقامات سے پھٹ گئی ہے تاہم لائن کی فوری مرمت کاآغاز کردیا گیا ہے۔