جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

رشتہ داروں سے مخالفت مول لینے کا کوئی فائدہ نہ ہو سکے گا بلکہ آپ کی پریشانیوں میں اضافہ ہی ہو گا جائیداد کے معاملات بھی صلح صفائی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی

بیرون ملک سفر کا ارادہ رکھنے والے حضرات فی الحال خاموش ہی رہیں کسی بھی قسم کا سفر فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا۔ لین دین کے معاملات البتہ بخیر و خوبی طے پا سکیں گے۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

آج کا دن چند حوالوں سے آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا اپنے آپ کو ذرا مصروف ہی رکھیں تاکہ آپ کے ذہن میں فضول خیالات جگہ نہ لے سکیں گے رشتہ داروں سے محتاط ہی رہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اگر کسی جگہ رشتہ کی بات چیت چل رہی ہے تو اسے آج آگے بڑھائیں بفضل خدا جواب ہاں کی صورت میں ہی ملے گا۔ اپنے سسرالی رشتہ داروں سے ذرا ہوشیار ہی رہئے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ہر ایک پر اعتبار کر لینے والی عادت کے سبب آپ کا کوئی قریبی ساتھی آپ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا سکتا ہے۔ سیر و تفریح کے مواقع بھی میسر آ سکتے ہیں۔ اگر سفر کا ارادہ ہے تو ضرور کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اگر آپ اپنی ملازمت کے سلسلے میں پریشن ہیں تو بہتر ہے آج آپ اپنی کوشش تیز کریں تھوڑی سی تگ و دو کے بعد آپ ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

دوستوں کی تعداد محدود ہی رکھیں انہی دوستوں کی وجہ سے آپ کی بدنامی ہو سکتی ہے اور بہتر ہے چند دن ان سے دور ہی رہیں۔ ہی نہ ہو کہ ان کے کئے کی سزا آپ کو بھگتنا پڑ جائے۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

کوئی رشتہ دار آپ کو سبز باغ دکھا کر آپ سے ادھار رقم کا مطالبہ کر سکتا ہے اس کی باتوں میں اگر آپ رقم ہاتھ سے گنوا بیٹھیں گے محبت کے معاملات میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

شریک حیات کی طبیعت کی وجہ سے پریشانی اٹھانا پڑ سکتی ہے آج آپ کو کوئی خوش خبری بھی مل سکتی ہے۔ آج آپ کو کوئی خوش خبری بھی مل سکتی ہے جس کا تعلق کاروبار یا ملازمت سے ہو سکتا ہے۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری

سیاست سے وابستہ افراد اپنی نئی پالیسیوں کو عملی شکل دینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے کسی اہم شخصیت کے ساتھ تعلقات استوار ہو جائیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

سفر کا ارادہ ہے تو ضرور کریں بشرطیکہ سفر کا تعلق کاروبار سے ہے عشق و محبت کے میدان میں چھلانگ لگانے کا کوئی فائدہ نہ ہو سکے گا سوائے وقت ضائع ہونے کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ذہنی آسودگی میسر آ سکے گی ہو سکتا ہے من پسند شخص کے ساتھ آپ کے والدین آپ کا رشتہ کرنے پر راضی ہو جائیں بھائیوں کی جانب سے البتہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔