وزیر اعظم عمران، قطری وزیر خارجہ کا دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان سے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور قطر کے وزیر خارجہ نے امیر قطر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
قطری ڈپٹی وزیر اعظم و وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امیر قطر پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک قطر تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قطر کے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے کے فیصلے پر جلد عمل درآمد کے خواہش مند ہیں۔
وزیراعظم نے قطر کی ترقی وخوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔