Home » قرآن پاک کے ذریعے کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں کا علاج!!

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

خاص تحریر

قرآن پاک کے ذریعے کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں کا علاج!!

اسلام آباد (ویب ڈیسک) :قرآن پاک کے ذریعے سے کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہاولپور کے ایک چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھنے والے پیر عثمان غنی اب تک دنیا بھر میں لاکھوں افراد کا روحانی علاج کر چکے ہیں جو کہ بلکل کامیاب تھے۔عثمان غنی نے قرآن تھیراپی کو دنیا بھر میں متعارف کروایا۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں 32 سال قبل ایک مجذوب کی جانب سے قرآن پاک کے ذریعے سے علاج کا طریقہ کار عطا کیا گیا تھا۔جس کے بعد سے اب تک وہ مہلک بیماریوں میں ملوث لاکھوں افراد کا علاج قرآن پاک کی وورتوں کے ذریعے سے کر چکے ہیں۔عثمان غنی نے مزید بتایا کہ قرآن تھیراپی یا قرآن ہیلنگ کے ذریعے سے نہ صرف پاکستان بلکہ مشرق وسطی،یورپ امریکا اور ترکی سمیت کئی ممالک میں افراد کا علاج کر چکے ہیں۔

یہ طریقہ انتہائی سادہ اور مکمل طور ہر مفت ہے۔قرآن پاک کا دم کروانے والے افراد کو صرف 5روپے کا چندہ کسی بھی مسجد میں دینا ہوتا ہے۔جب کہ غیر مسلموں کو یہ رقم اپنی عبادت گاہوں میں دینے کی اجازت دی گئی ہے۔دنیا بھر میں عثمان غنی کے 25ہزار سے زائد شاگرد ہیں جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو اس قبل خود کینسر یا کسی مہلک بیماری میں مبتلا تھے اور قرآن تھیراپی سے شفا یاب ہونے کے بعد انہوں نے اپنی خدمات روحانی طریقے سے علاج کروانے کے لیے وقف کر دیں۔

اور وہ دنیا بھر میں مقدس آیات کے ذریعے سے لوگوں کا علاج کر کے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔علاج کا طریقہ کار بتاتے ہوئے عثمان غنی کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی سادہ طریقہ ہے جس کے تحت دم کروانے والے کو ہر ہفتے میں 5سے 6منٹ دینے پڑتے ہیں۔عثمان غنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کے لیے مسلم اور غیر مسلم میں کوئی فرق نہیں کیا۔جس کے نتیجے میں 89 غیر مسلم قرآن پاک کے معجزے سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔