” وہ سامنے یونان ہے، کشتی میں جائیں گے لیکن تھوڑی دیر رکیں

کڑیانوالہ (ویب ڈیسک)انسانی سمگلر 13افراد کو یونان پہنچانے کا جھانسہ دے کر دریائے چناب کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگیا ، بتایا گیا ہے کہ انسانی سمگلر اندرون سندھ سے یونان جانے کے شوقین 13افراد کو کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز سیالکوٹ لے آیا جہاں سے انہیں ڈالے میں بیٹھا کر ترپال سے ڈھانپ دیا اورجلال پور جٹاں سے ہوتا ہوادریائے چناب کے کنارے چوپالہ لے آیا۔

سمگلر انہیں وہاں اتار کر انہیں اشار ے سے بتایا کہ سامنے یونان ہے ، کشتی کے ذریعے ہمیں وہاں پہنچایا جائےگا، آپ تھوڑی دیر رکیں میں کھانا لیکر آتا ہوں اور انہیں وہاں بیٹھا کر خود فرار ہوگیا ، جبکہ وہ 13افراد تمام رات دریائے چناب کے کنارے پڑے رہے۔

علی الصبح ایک ٹریکٹر ٹرالی والا دریا سے ریت بھرنے آیا تو انہیں افراد نے اس سے کہا ہم پاکستانی ہیں اوربارڈر کراس کرکے یونان میں داخل ہونا چاہتے ہیں اس نے بتایا کہ میں بھی پاکستانی ہوں اوریہ کوئی بارڈر نہیں دریائے چناب ہے اوردوسری طرف سیالکوٹ ہے۔