’اپنی بیوی کے ساتھ آئیں اور۔۔۔‘ کراچی میں تاریخ کی شرمناک ترین تقریب کا اعلان ہوگیا، تفصیلات جان کر واقعی ہر پاکستانی کے ہوش اُڑجائیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اہل مغرب کی تقلید میں ہم کس سمت جا رہے ہیں اور کس گڑھے میں جا کر گریں گے، یہ بات اب ہمیں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ کم از کم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس دعوت نامے کے بعد تو ضرور اس غور و فکر کی ضرورت ہے جس میں لوگوں کو ’سوینگر پارٹی‘ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اور سوینگر پارٹی سے کیا مراد ہے، ایک ایسی بے حیائی جس کی توقع معمولی سی شرافت رکھنے والے انسان سے بھی نہیں کی جا سکتی، یعنی ہوس پرستی کی تسکین کے لئے شریک حیات کا آپس میں تبادلہ۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دنوں سے اس غلیظ پارٹی کا ایک دعوت نامہ گردش کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی میں شامل افراد اپنے جنسی ساتھی کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کرسکیں گے اور پارٹی کے دوران موسیقی و رقص کا بھرپور اہتمام ہوگا جبکہ عیاشی کے لئے پرائیویٹ کمرے بھی دستیاب ہوں گے۔

اس طرح کی شیطانی پارٹی کا تصور ہمارے معاشرے میں تو بالکل نہیں پایا جاتا، البتہ فلموں میں اور باہر کی دنیا میں اس کے نمونے ضرور ملتے ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ یہ کون شیطان صفت ہے جو کراچی جیسے شہر میں ایسی پارٹی کا اہتمام کر رہا ہے۔ اب تو لوگ یہ سراغ لگانے کی کوشش بھی کررہے ہیں کہ اس نوعیت کی پارٹی کا اہتمام کرنے والا کون ہے۔ اکثر لوگ تو اس بات پر بھی حیران ہیں کہ یہ بات سچ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں، کیونکہ ان کے لئے اس بات کا یقین کرنا ممکن نہیں کہ ہمارے معاشرے میں کوئی ایسی بے حیائی کا اعلان کھلے عام کر سکتا ہے۔