Home » پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑے جھٹکے

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

کھیل

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑے جھٹکے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے لیکن اس سے قبل کیویز ٹیم دو اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔

پاکستان کا متحدہ عرب امارات میں کامیابی کا سلسلہ جاری ہے اور گرین شرٹس آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرچکے ہیں۔

شاہین اور کیویز کا اب اگلہ معرکہ تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ہوگا جس کا باقاعدہ آغاز کل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے تاہم اس سے قبل کیویز ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر کورے اینڈرسن ان فٹ ہو کر اپنے ملک واپس چلے گئے اور انہیں ایڑھی زخمی ہونے کی وجہ سے ون ڈے سیریز میں زیر غور نہیں لایا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر ٹوڈ آسٹل بھی گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں جن کے متبادل کے طور پر اعجاز پٹیل کو طلب کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے لوکی فرگوسن اور جارج وارکر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔