Home » چین کے بعد جنوبی کوریا بھی پاکستان پر مہربان، بڑے پیکیج کا اعلان کر دیا

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

کاروبار

چین کے بعد جنوبی کوریا بھی پاکستان پر مہربان، بڑے پیکیج کا اعلان کر دیا

پشاور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے صوبے میںتوانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے بیرونی سرمایہ کاری کوآنے والے دنوں میںسنگ میل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں پائے جانے والے پن بجلی اور تیل وگیس کے قدرتی وسائل یہاں کا قیمتی خزانہ ہیں جن کو بروئے کارلاکرنہ صرف ملک کوموجودہ توانائی کے بحران سے نکالاجاسکتاہے بلکہ توانائی کے منصوبوں سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن بھی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جنوبی کوریا کی توانائی کے شعبے میں سرکاری سطح پر کام کرنے والی کمپنی KHNPاورخیبرپختونخواحکومت کے درمیان ضلع کوہستان میں496میگاواٹ سپاٹ گاہ پاورپراجیکٹ کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(PPP)موڈ میں شروع کرنے کے لئے معاہدے پر دستخظ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں جنوبی کوریاکے سفیرSung Kyu Kwakکے علاوہ صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا،وزیراعلیٰ کے مشیربرائے توانائی حمایت اللہ خان،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرذین اللہ شاہ اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

سپاٹ گاہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کو شروع کرنے کے لئے مفاہمتی یاداشت(MoU)پر دستخط خیبرپختونخواحکومت کی طرف سے سیکرٹری توانائی وبرقیات محمد سلیم خان اورکورین کمپنیKHNPکے چیف ایگزیکٹونے کئے۔منصوبہ آئندہ 5سالوں میں مکمل ہوگاجوصوبے کی حالیہ تاریخ میں سب سے بڑاپن بجلی کا منصوبہ ہوگا۔کورین کمپنی اورحکومت خیبرپختونخواکے باہمی تعاون سے سپاٹ گاہ پن بجلی منصوبے سے 496میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی اور صوبے کو سالانہ تقریباً3ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

واضح رہے کہ منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی سال2010میں مکمل کی جاچکی ہے۔مشیرتوانائی حمایت اللہ خان نے بتایاکہ کورین سرمایہ کار ضلع کوہستان میں545میگاواٹ کیگاہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ،ضلع سوات میں215میگاواٹ اسریت کیدام ہائیڈروپاورپراجیکٹ اورکالام اسریت197میگاواٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹس پر بھی جلدکام کاآغازکرینگے ۔