Home » پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے مدمقابل ہوں گی۔

شاہین ٹی ٹوئنٹی کی طرح ایک روزہ سیریز میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں جب کہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تجربہ کار ہے، کھلاڑیوں کو جلد وکٹ گنوانے کی روش ترک کرنا ہوگی۔

دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیمسن ٹی ٹوئنٹی کی شکست کو بھلا کو ایک روزہ سیریز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔