Home » پیٹرول سستا ہونے کا امکان،حُکومتی فیصلے کے بعد بڑا ایکشن لے لیا گیا

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

کاروبار

پیٹرول سستا ہونے کا امکان،حُکومتی فیصلے کے بعد بڑا ایکشن لے لیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن حکومت نے اس کے برعکس اضافہ کر دیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی نے جوڈیشل ایکٹویزم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں حکومتی بیان بے اور نشاندہی کی کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اضافی سیل ٹیکس وصولی کی وجہ سے کیا ہے ۔درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے خدشہ ظاہر کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

درخواست گزار وکیل کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کی کھلی کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 17 فیصد سے زائد اضافی سیل ٹیکس وصولی غیر آئینی ہے ۔ درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے استدعا کی کہ حکومت کو اضافی سیل ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دے۔