Home » حکومت پاکستان نے نوجوانوں کو انتہائی سستے قرضے دینے کا فیصلہ کرلیا، بڑی خوشخبری آگئی

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

پاکستان کاروبار

حکومت پاکستان نے نوجوانوں کو انتہائی سستے قرضے دینے کا فیصلہ کرلیا، بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں تبدیلی آ گئی ہے اور آپ بے خبر بیٹھے ہیں۔ ارے بھئی ذرا جاگئے اور دیکھئے تو سہی نئی حکومت کیسا خوبصورت تحفہ لئے آپ کی منتظر ہے، کہ جناب آئیے اور نئے پاکستان کے ثمرات میں سے اپنا حصہ وصول کر لیجئے۔

جی بالکل، اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کو پنجاب حکومت نے واقعی بہت بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ یہ فیصلہ ہوگیا ہے کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جائے گا، جس کے لئے کریڈٹ گارنٹی سکیم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس سکیم کے تحت نوجوانوں کو 30 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جائے گا، جبکہ نوجوان خواتین کو یہ قرض مزید آسان شرائط پر دیا جائے گا۔

حکومت پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اس سکیم کو متعارف کروانے کے لئے ابتدائی ہوم رورک مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جس کے سامنے قرض کے خواہاں نوجوان کاروبار شروع کرنے سے متعلق اپنا آئیڈیا پیش کریں گے۔ کمیٹی اس آئیڈیا کا جائزہ لے گی اور اس کے قابل عمل ہونے کی صورت میں قرضہ جاری کردیاجائے گا۔ کل درکار سرمائے کا 70 فیصد قرض ملے گا جبکہ 30 فیصد کا انتظام امیدوار کو خود کرنا ہوگا۔ خواتین امیدواروں کی صورت میں 80 فیصد قرض ملے گا اور 20فیصد کا انتظام انہیں خود کرنا ہوگا۔

اس قرض کی واپسی پانچ سال کے عرصے میں کرنا ہوگی جبکہ ایک سال کی رعایت بھی مل سکتی ہے۔ قرض پر واجب الادا سود کا تین فیصد انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ برداشت کرے گا۔ جو نوجوان پہلے سے کاروبار کررہے ہیں وہ اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے بھی قرض لے سکتے ہیں، جبکہ اس سکیم کے تحت یونیورسٹی کے طلبا و طالبات بھی قرض کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔