وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم عمران خان لاہور میں شیلٹر ہوم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، منصوبے کا مقصد کھلے آسمان تلے راتیں گذارنے والے افراد کی عزت نفس کی بحال کرنا ہے، اس کا مقصد ریاست اور شہری کی جانب سے سماجی ذمہ دار کے حلقے کو وسعت دینا ہے۔
اپنے دورہ لاہور میں وزیر اعظم گورنر، وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں وزیراعظم صوبائی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کو احتجاج کے دوران ہونے والی توڑ پھوڑ پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے مشاورت کریں گے، وزیر اعظم کو 100 روزہ پلان سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔