قوم کوقانون نافذ کرنے والے تمام اداروں پرفخر ہے، شہریارآفریدی

داخلہ امور کے وزیرمملکت شہریارآفریدی نے کہاہے کہ قوم کوقانون نافذ کرنے والے تمام اداروں پرفخر ہے جنہوں نے ملک میں امن یقینی بنانے کے لئے گرانقدرقربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار واہگہ سرحدکے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہوںنے پرچم اتارنے کی تقریب دیکھی۔
وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ امن کے ساتھ رہناچاہتاہے۔