تحریک انصاف کی تبدیلی،،، وفاقی وزیر کا دباؤ،،شکاریوں کے خلاف مقدمہ ، گوہر تبدیل ،،محکمے نے’’ غلطی‘‘ سے آڈر کی کاپی بے لگام شکاریوں کو پہلے بھجوا دی

لاہور( رپورٹ:ملک ظہیر ) ڈی جی وائلڈ لائف نے سیاسی دباؤ پر شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے پر راولپنڈی کے واچر گوہر کا تبادلہ پارک لوئی بھیر کر دیا ۔ذرائع کا کہناہے کہ واچر گوہر کے تبادلے کے آڈر وائلڈ لائف آفس راولپنڈی پہنچنے سے قبل شکاریوں کے پاس پہنچ گئے جس پر انہوں نے واٹس ایپ گروپ میں تمام شکاریوں کو آگاہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ روات کا اظہر عرف بلا شکاریوں کو دعوتیں دیتا ہے وقوعہ کے روز شکاری اپنی گاڑی میں کارتوس کی پیٹیاں گنز کے کور چھوڑ کر تیتر اور بٹیر کے شکار میں مصروف تھے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے وہاں چھاپہ مارا تو شکاری اپنی گاڑی چھوڑ کرفیلڈ سے فرار ہو گئے ،بعدازاں اظہرنے اسلحہ کے زور پر وائلڈ لائف کی ٹیم سے زبردستی گاڑی چھین کر لے گیا ۔روات پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر لیا تب ایک وفاقی وزیر کے قریبی ساتھی نے متعلقہ حکام پر دباؤ ڈالا کہ انکے مہمانوں کے خلاف یہ کاروائی انہیں مہنگی پڑے کی اس لئے مقدمہ واپس لیں ورنہ واچر گوہر کو تبدیل کرادینگے ۔حکام نے سیاسی شخصیت کے چہیتے کی بات سنی ان سنی کر دی جس کے بعد ڈی جی وائلڈ لائف نے گوہر کو تبدیل کر دیا