وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب 78 کروڑ روپے جاری کردیئے

وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 78 کروڑ 17لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔
حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14ارب 48کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کراچی پیکیج کے تحت ایک ارب روپے،
این ٹی آر سی پرمنٹ ٹریفک کائونٹ پروگرام کے لئے 20 لاکھ ، این ٹی آر سی ٹرانسپورٹ ڈیمانڈز کے لئے 40 لاکھ ، گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کراچی ایک ارب 75کروڑ 85 لاکھ ،این ٹی آر سی ایکسیڈنٹ ڈیٹا کے لئے 75 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔