پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کا رحجان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔ 100 انڈیکس 299 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 303 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری کے آغاز کے فوراً بعد مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی جہاں 100 انڈیکس 114 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 487 پر ٹریڈ کرتا رہا۔ کچھ دیر بعد کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے مارکیٹ میں مثبت رحجان آیا اور 100 انڈیکس 22 پوائنٹس کمی کے ساتھ 39 ہزار 579 پر ٹریڈ کرنے لگا۔
مارکیٹ ایک بار پھر مندی میں چلی گئی جہاں 100 انڈیکس 462 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 140 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔
تاہم 100 انڈیکس 299 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 303 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں 21,302,710 کا لین دین ہوا جس کی قیمت 1,439,699,745 پاکستانی روپے ہے۔