پیرس: یونیورسٹی ٹیچر کے قتل کے الزام میں پاکستانی گرفتار

پیرس کی پولیس نے یونیورسٹی کے باہر ٹیچر کو قتل کرنے کے الزام میں مشتبہ پاکستانی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پیرس کے شمال مغرب کے مضافات میں قائم یونیورسٹی کے باہر 66 سالہ استاد پر چھری سے حملہ کیا گیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ ’یونیورسٹی کے سابق پاکستانی طالبعلم نے لیونارڈو ڈاونچی یونیورسٹی کے باہر ٹیچر پر پےدرپے چھری کے وار کیے’
اس حوالے سے بتایا گیا کہ مشتبہ پاکستانی شخص 1981 میں پیدا ہوا تھا۔
پریسین نامی اخبار میں خبر شائع ہوئی کہ مقتول انگریزی کا استاد تھا اور اس کے گلے پر چھری کے وار کیے گئے۔