ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان نے مار مار کر ہانگ کانگ کا بھرکس نکا ل دیا

ایمرجنگ ایشیا ءکپ 2018ءکے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان نے ہانگ کانگ کو جیت کےلئے 367 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان اعزاز خان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور قومی بلے بازوں نے کنڈیشنز او ر مخالف ٹیم کی کمزور باﺅلنگ کا…

گرین شرٹس کے اوپنرز صاحب زادہ فرحان اور علی عمران نے قومی ٹیم کو219رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا ،ٹیم کا سکور جب 34 اوورز میں 204 رنز تک پہنچا تو صاحبزادہ فرحان نے 13 چوکوں اور علی عمران نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 گیندوں پر اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں،صاحبزادہ فرحان130اور علی عمران105رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ نے40گیندوں پر9چوکوں اور4چھکوں کی مدد سے 83 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 33 اور حسین طلعت 6 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔

ہانگ کانگ کے اعزاز خان نے 2 اور احسان نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کررہے ہیں ۔ گروپ اے کے میچز سری لنکا اور گروپ بی کے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان، ہانگ کانگ، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات گروپ بی جبکہ سری لنکا، بھارت، اومان اور افغانستان کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔ ابتدائی روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔7 دسمبر کو چار میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی ٹیم دوسرے میچ میں یو اے ای کے مدمقابل ہو گی۔ سری لنکا کا مقابلہ اومان، بھارت کا مقابلہ افغانستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہو گا۔

8 دسمبر کو دو میچز کے فیصلے ہوں گے۔ سری لنکا کا مقابلہ افغانستان اور بھارت کا مقابلہ اومان سے ہو گا۔

9 دسمبر کو بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں یو اے ای اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

10دسمبر کو سری لنکا کا مقابلہ بھارت اور افغانستان کا مقابلہ اومان سے ہو گا۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 13 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو کھیلا جائےگا۔