ٹریفک رولز کی خلاف ورزی: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کا چالان

کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے لگانے پر ٹریفک اہلکار نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کا چالان کر دیا۔
کراچی کے علاقے میٹروپول کے قریب ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر موسیٰ گیلانی کی لینڈ کروزر کو روکا گیا تھا۔ گاڑی پر کالے شیشے اور سابق وزیراعظم پاکستان کی فینسی نمبر پلیٹ بھی لگی ہوئی تھی۔
ٹریفک پولیس اہلکار نے گاڑی سے فینسی نمبر پلیٹ اتاردی جبکہ موسیٰ گیلانی کو پانچ سو بیس روپے کا چالان تھماتے ہوئے قانون کی پابندی کرنے کی تنبیہ بھی کی۔