انٹر بینک میں ڈالر 139 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 139.70روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان برقرار رہی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 139روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 139.70روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
یورو اور برطانوی پاونڈ سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو بھی کرنسی مارکیٹوںمیں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا اور انٹر بینک میں ڈالرمزید 30 پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138.60 روپے سے بڑھ کر 138.90 روپے اور قیمت فروخت 138.70 روپے سے بڑھ کر 139 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی،
جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 139 روپے سے بڑھ کر 139.20 روپے اور قیمت فروخت 139.50 روپے سے بڑھ کر 139.70 روپے کی سطح پر جا پہنچی دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 10 پیسے کے اضافے سی 155.90 روپے سے بڑھ کر 157 روپے ہوگئی۔
قیمت فروخت 1.30 روپے کے نمایاں اضافے سی 157.50 روپے سے بڑھ کر 158.80 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 80 پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 175.20 روپے سے بڑھ کر 176 روپے اور قیمت فروخت 177 روپے سے بڑھ کر 177.80 روپے ہو گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 36.70 روپے سے بڑھ کر 36.90 روپے اور قیمت فروخت 37.05 روپے سے بڑھ کر 38.20 روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 37.55 روپے سے بڑھ کر 37.80 روپے اور قیمت فروخت 37.90 روپے سے بڑھ کر 38.20 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ،
چینی یو آن کی قیمت خرید  19.30 روپے اور قیمت فروخت 20.30 روپے پر مستحکم رہی ۔