سپیکر اسد قیصر کی ایرانی ہم منصب علی لاریجانی سے ملاقات

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی لاریجانی سے ملاقات کی اوران سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اورایران کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں جو مشترکہ عقیدے اور ثقافت کے بندھن سے بندھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ علاقائی ملکوں کوخطے میں امن واستحکام کیلئے مضبوط اقدامات کرناہوںگے کیونکہ یہ ترقی کے مقاصد کے حصول کیلئے ناگزیر ہے۔دہشت گردی اور انتہا پسندی کو معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قراردیتے ہوئے سپیکر نے کہاکہ اس برائی کے خاتمے کیلے تمام علاقائی ملکوں کو اجتماعی اقدامات کرناہوںگے۔علی لاریجانی نے کہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔