پاک-چین مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے چینی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا

پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے چینی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ مشقیں وارئیر 6 ہونے جا رہی ہیں۔

وارئیر 6 مشقوں میں شرکت کے لیے چین کا فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے، مشقوں میں دونوں ممالک کی ایس ایس جی گروپ کے دستے حصہ لیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا دورانیہ 3 ہفتے ہے۔
مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی فوجی تعاون کے سلسلےکی یہ چھٹی مشقتیں ہیں۔