آئندہ ماہ ضرورت مند افراد میں اڑھائی کروڑ بیمہ صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے: عامر کیانی

نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولشنز اینڈ کوآرڈینشن کے وزیر عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کے شروع سے غریب اور ضرورت مند افراد میں اڑھائی کروڑ بیمہ صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔
راولپنڈی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی قدامات اُٹھارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے جڑواں شہروں میں جدید سہولیات سے آراستہ پانچ معیاری ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔