خاتون ایس پی کارکردگی میں تمام افسروں پر بازی لے گئی ،،،پولیس افسران کی جانب سے ایس پی ڈاکٹر انوش کو کرائم فائٹر کا خطاب

ملاہور(رپورٹ:سید انوار الحق شاہ)انوسٹی گیشن ونگ لاہور نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس میں خاتون افسر ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری جرائم کے قلع قمع میں تمام افسروں پر سبقت لے گئی ۔انوسٹی گیشن ونگ لاہور کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر انوش مسعود سالانہ کارکردگی میں سب سے آگے رہی جس پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید اور دیگر اعلی افسران نے ڈاکٹر انوش کی کارگردی کو سراہا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مقدمات کے چالان کی شرح 74فیصد رہی جبکہ دوسرے نمبر پر سول لائن اور کینٹ جبکہ تیسرے نمبر پر علامہ اقبال ٹاؤن ڈویژن رہا۔ اسی طرح انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 1059 اشتہاری ملزمان گرفتار کئے۔