فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا

سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی جہاں سونے کی فی تولہ قیمت میں چھ سو روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 67 ہزار سو روپے ہوگئی۔
تاجروں کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ تبدیلی مستحکم اور دیرپا نہیں ہے جس کی بڑی وجہ ڈالر کی متزلزل ہوتی قیمت بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت کی وجہ سے بڑھتی ہوئیں بیرونی ادائیگیاں سعودی امداد کے برابر رقم بھی کھا گئی، ایک ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریبا 2 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ماضی میں لئے گئے قرضوں اور خسارے کے باعث ادائیگیوں کا توازن بری طرح متاثر ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال لگ بھگ 12 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ گذشتہ ایک ماہ میں تو مسائل اس حد تک بڑھ گئے کہ سعودیہ عرب سے ملنے والی 2 ارب ڈالر کی رقم بھی چٹ ہو گئی۔