پولیس کلچر میں تبدیلی،،،ڈیفنس میں بے گناہ شہری پر سرعام تشدد،،، گھسیٹتے ہوئے سرکاری گاڑی میں پھینک کر تھانے لے گئے ویڈیو نے پول کھول دیا

لاہور(رپورٹ:ملک ظہیر) ڈیفنس میں پولیس کلچر میں تبدیلی کا ایک منظر اس وقت سامنے آیا جب انوسٹی گیشن ڈیفنس پولیس کےاہلکاروں نے ریکاڑد حاصل کرنے کے لئے قوائد و ضوابط کے تحت کاروائی مکمل کرنے کا کہا تو مینیجر کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا اور انتہائی گالیاں دیں۔ بتایا گیا ہے کہ انوسٹی گیشن ڈیفنس پولیس آن لائن ٹیکسی “کریم”کے ہیڈآفس میں ریکارڈ لینے پہنچی تو منیجر نے ریکارڈ کیلئے تحریری درخوادست مانگ لی کمپنی قواعد وضوابط پر عملدرآمد کا سن کرتھانیدار طیش میں آگیا A75BE25B-E239-4F85-9FA1-4055CF56C0C4منیجر کو سرعام تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی گاڑی میں پھینک کر تھانے لے گئے