ایس پی انویسٹی گیشن میاں راشد کی پلاننگ 7 روزسے لاپتہ 15 سالہ گونگی بہری لڑکی مینہ بازیاب،،والدین کے حوالے،ایس پی نے ایسا کیا کام کیا کہ پولیس ٹیم بھی حیران رہ گئی

لاہور(سید انوار الحق شاہ)انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے سات روز قبل چوہنگ کے علاقہ بلال کالونی کی رہائشی لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی مینہ بی بی کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا،۔بتایا گیاہے کہ بہاولنگر کا اصغر بیوی بچوں کے ہمراہ بلال کالونی چوہنگ میں رہائش پزیر تھا 7روز قبل اصغر محنت مزدوری کرنے گیا ہوا تھاکہ اسکی گونگی بہری بیٹی 15 مینہ بی بی گھر سے سودا سلف لینے کے لیے بازار گئی جو واپس نہ آئی ۔چوہنگ پولیس نے مینہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن صدر میاں راشد نے اطلاع ملنے پر انچارج انوسٹی گیشن چوہنگ کو ہدایت کہ وہ 15سالہ مینہ کو ایسے تلاش کریں جیسے وہ اسکی بیٹی ہے۔انوسٹی گیشن پولیس نے علاقے سے شبہ تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا تاہم ایس پی میاں راشد نے تفتیشی ٹیم کو ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں اور مختلف عمارتوں پر لگے کیمروں کا ریکارڈ حاصل کرکے گمشدہ بچی تک پہنچا جائے تاکہ کسی سے ذیادتی نہ ہو ۔ ایس پی کو علم ہوا کہ بچی کسی وین پر بیٹھ کر گئی ہے تب ایس پی نے جس گاڑی پر بیٹھ کر گئی اس کے پورے روٹ کو ٹریک کیا گیا اور راستے میں جتنے اسٹاپ آتے ہیں ان پر پولیس ٹیم کو تعینات کر کے اس کے ارد گرد کے نواحی گاؤں کی مساجد میں اعلانات کرائے اور علاقے میں بچی کی تصاویر تقسیم کی گئیں جس کے باعث گزشتہ روز پولیس ٹیم نے رائیونڈ کے ایک گاؤں سے مینہ کو بازیاب کر کے اسے والدین کے حوالے کر دیا ۔بچی کو تلاش کرنے اور والدین کے حوالے کرنے پر ایس پی انویسٹی گیشن میاں راشد نے پولیس ٹیم کی کارگردگی کو سراہا ۔