زندگی بھر کی کمائی شاپنگ بیگ میں ڈال کر زمین میں دفنانے والا انتقال کر گیا۔۔لواحقین کے ہاتھ نوٹوں سے بھرے شاپر کیسے لگے؟ گجرات میں پیش آیا انوکھا واقعہ

گجرات (ویب ڈیسک) لاکھوں روپے کے نوٹ دیمک لگ جانے اور گل سڑ جانے کی وجہ سے لواحقین کے کام نہ آ سکے ، تفصیلات کے مطابق گجرات تھانہ سول لائن کے علاقہ اسلام نگر متصل چاہ بڈھے والا و گلشن کالونی ، اللہ رکھا نامی ایک شخص زندگی کی ساری آمدن جمع کرکے اپنے شاپر میں ڈال کر گھر میں زمین میں دباتا رہا ، لیکن اچانک بیمار ہو جانے اور اس کی آواز بند ہو جانے کی وجہ سے گھر والوں کو وہ یہ راز نہ بتا سکا اور دنیا سے چل بسا

اب جبکہ اس کے بچے اور پوتے زمین کو کھود رہے تھے کہ اچانک اس میں سے پیسوں کے بڑے شاپر نکل آئے ، بچے دیکھ کر حیران ہو گے اپنے والدین کے پاس لے کر آئے تو انہیں پتہ چلا یہ تو پاکستانی نوٹ ہیں جو اب گل سڑ گئے اور دیمک لگنے کی وجہ سے ضائع ہو گئے اب سوائے پچھتاوے کے کیا ہو سکتا تھا۔