پنجاب بھر میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اُساتذہ کیلئے زبردست خبر!! پنجاب حکومت نے مستقل کرنے کا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) کنٹریکٹ پر بھرتی ایجوکیٹرز کے لیے خوشخبری آگئی ہے۔ پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پر 4 سال مکمل کرنے والے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کنٹریکٹ پر بھرتی ایجوکیٹرز کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔حکومت نے کنٹریکٹ پر بھرتی ایسے تمام ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 4 سال مکمل کر چکے ہیں۔محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع کے سی ای اوزسے مطلوبہ ایجوکیٹرز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق 4 سال سے کام کرنے والے 16ویں اسکیل کے ایجوکیٹرز کو مستقل کیا جائے گا۔