آئی جی پنجاب کا دورہ لندن ،، پنجاب پولیس کے افسرا ن بھی سرکاری طور پر لندن جائینگے

،،،امجد جاوید سلیمی نے لندن میں ایسا کیا کام کیا کہ ماتحت افسران میں خوشی کی لہر ڈور گئی

لاہور(سید انوارالحق شاہ )دہشت گردی کے خاتمے اور جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پنجاب پولیس میں ٹریننگ کے مختلف پروگرامز جاری ہے اور اس سلسلے میں دیگر ملکوں کی فورسز کے تجربات سے مستفید ہونے کے لیے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسروں کے لیے بھی تربیتی کورسز کاآغاز کر دیا گیا ہے اوررواں ہفتے یو کے میں جاری سی ٹی ڈی کا کورس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ آئی جی پنجاب، امجد جاوید سلیمی نے ان خیالات کا اظہار لندن میں ویسٹ مڈلینڈکے پولیس چیف Dave Thompsonسے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پنجاب اور لندن پولیس کے وفود کے باہمی تبادلے پر اتفاق کے علاوہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں Dave Thompsonنے پنجاب پولیس کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دی جانے والی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر سی ٹی ڈی کے تربیتی کورس کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ جس کے مطابق کورس میں شرکا کو دہشت گردی اور پیچیدہ قسم کے ٹرانس نیشنل کرائم کو حل کرنے کی تربیت کے علاوہ دیگر ٹیکنیکس سکھائی جائیں گی۔ کورس میں سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے مجموعی طور پر 13افسران شامل ہییں ،جن کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں سربراہان کے درمیان سووینئیرز کا تبادلہ کیا گیا۔