پنجاب پولیس کے کاسمیٹک اقدامات،،،، حکومت نے نااہل پولیس افسران کے تبادلوں کا فیصلہ کر لیا،،، تفصیلات اسد مرزا کی آئندہ رپورٹ میں

لاہور(رپورٹ :اسد مرزا)حکومت نے اعلی سطحی اجلاس میں پنجاب پولیس کی جرائم کے خاتمہ ناکامی حکمت عملی کے باعث وسیع پیمانے پر اعلی سطحی تبادلوں کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ جس میں ڈی آئی جی لاہور سمیت آر پی او ز ، سی پی اوز آر ڈی پی اوز کے تبادلے متوقع ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ذمہ داران پولیس افسران جرائم کے خاتمے کے لئے کاسمیٹک اقدامات کئے جبکہ عوام کو انصاف انکی دہلیز پر دینے کی بجائے دفاتر میں بیٹھ کر کمانڈ کی اور کھلی کچہریاں لگا کرخوشامدی لوگوں کو طلب کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر لی۔ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جلد منظر عام پر لائی جائیگی