ایک یہ،،،،وزیر اعلی پنجاب ،،،اکبری سٹور سکینڈل کے بعد سابق سی سی پی او کیپٹن امین وینس بڑی مشکل میں پھنس گئے اور کون کون اس کشتی میں ڈوبے گا ؟

لاہور( رپورٹ؛ اسد مرزا)سابق سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی کیپٹن(ر) امین وینس اکبری سٹور کرپشن سکینڈل کے بعد ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ امین وینس کے خلاف آمدن سے ذائد اثاثوں کے حوالے سے ایسے شواہد مل گئے ہیں جس پر انکے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کیپٹن(ر) امین وینس کے ساتھ اور بھی شخصیات اس کیس کی لپیٹ میں آ جائینگی ۔ اس حوالے سے ہولناک انکشافات ، شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ تفصیلات جلد منظر عام پر سامنے لائی جائینگی