سر گودھا میں گیس لیکج دھماکے کے باعث دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی

سر گودھا میں گیس لیکج کے باعث مکان میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تحصیل بھلوال کے علاقے لالہ زار کالونی میں پیش آیا، جہاں گھر میں رکھا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث چھت گرگئی، حادثے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،دھماکے کی شدت سے مکان سے متصل دو دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں میں غلام اکبر ،ساجد، شعیب اور افتخار شامل ہیں۔