بھارت نے کشمیریوں سے آزادی کا حق چھین رکھا ہے: مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ بھارت نے پوری مقبوضہ وادی کا حق آزادی چھینا ہوا ہے،دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا جواب دینا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کیا، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو بطورِ یوم سیاہ منائیں گے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں سیکیورٹی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، بھارت نے کشمیریوں سے آزادی کا حق چھین رکھا ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں سے اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل قراردادکا دیا ہواحق چھینا ہے،بھارت کی دہشتگرد فوج اور ریاستی مشینری ہمیں پیلیٹ گنوں سے نشانہ بناتی ہے،مشعال ملک کامزید کہنا تھا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا جواب دینا ہو گا،آخر بھارت کب تک کشمیر میں لاشوں پر جشن مناتا رہے گا۔