ڈویژن ایک ایس پی 2 ؟ ایماندار پولیس افسر کی ڈوری ،ہیڈ کانسٹیبل کے ہاتھ میں ،،، تفتیشی افسر بھی حیران

لاہور(رپورٹ :ملک ظہیر) لاہور پولیس کے ایک ایماندار ایس پی انوسٹی گیشن نے کارخاص ہیڈ کانسٹیبل کو اپنے تما تر اختیارات تفویض کر دیئے جس کے باعث ڈویژن کے ماتحت انوسٹی گیشن آفیسرایس پی سے اتنا پریشان نہیں جتنا ہیڈ کانسٹیبل سے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ بلال تفتیشی افسروں سے امثلاجات منگو اکر چیک کر تا اور پارٹیاں سن کر ایس پی کے پاس لیجاتا ہے جبکہ برائے نام ریڈر ،پی ایس اوبھی اسکے احکامات پر عمل کرتے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل بلال اوکاڑہ کا رہائشی ہے ایس پی انوسٹی گیشن جب بطور ڈی ایس پی رینالہ اوکاڑہ تعینات تھے تو انہیں ہیڈ جانسٹیبل بلال کی کوئی ’’ادا‘‘ پسند آئی تب انہوں نے اسے اپنے ساتھ ہی رکھ لیا ۔ لاہور پوسٹنگ کے دوران اسکا تبادلہ بھی کروا لیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایماندار پولیس افسر مشہور ہے لیکن انکا ہیڈ کانسٹیبل تمام تر معاملات ڈیل کرتا ہے جس سے ماتحت افسر انہیں مشکوک سمجھتے ہیں ۔ایس پی انوسٹی گیشن کے دفتر فون پر رابطہ کر کے بلا ل کے عہدے بارے پوچھا تو آپریٹر نے بتایا کہ بلال ہی سب کچھ ہے وہ صاحب کو بتا کر اوکاڑہ گیا ہوا ہے ۔