لاہور:سی آئی اے پولیس نے ایک ماہ میں ڈاکووں کے 17گینگز کے 54ارکان گرفتارساڑھے 3کڑور برآمد کئے،، ڈی آئی جی ڈاکٹر انعام وحید

لاہور(رپورٹ:سید انوار الحق )سی آئی اے پولیس کی مختلف ٹیموں نے ماہ جنوری میں قتل ، اغوااور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث17 گینگز کے54ملزمان کو گرفتار کر کے 3کروڑ54لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، مال مسروقہ اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران سی آئی پولیس نے قتل، اغواء اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 17گینگز کے 54ملزمان کو گرفتار کر کے 3کروڑ 54لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سی آئی اے کی ٹیموں نے علاقہ تھانہ سول لائن میں گن پوائنٹ پر منی چینجر سے ایک کروڑ56لاکھ 40ہزار روپے لوٹنے والے مرکزی ملزم قربان عرف بانا ڈکیت کوگرفتار کر لیا ہے جس میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز اور سی آر او کی ٹیموں نے بہت اہم کردار اداکیا ہے جو یقیناًقابل تعریف ہے۔اسی طرح سول لائن کے علاقہ میں CSSکے سٹوڈنٹ مدثر اقبال کو دوران واردات قتل کرنے والے مرکزی ملزم جوشوا عرف جوشی قاتل ڈکیت کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار دیگر گینگز کے ملزمان میں سیموئل گلزار، عرفان عرف ارون، قربان عرف بانا، عمران عرف گوگی، جاوید عرف جیدی، عامر ، ارسلان اور مسماۃ نسرین وغیرہ شامل ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے 40مدعی مقدمہ میں2کروڑ 41لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی اشیاء تقسیم کیں۔