یاؤ جنگ کا پاکستان اور چین کے درمیان عوام کی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے دونوں ملکوں کےدرمیان عوام کی سطح پر رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
 چین کے نئے سال کی تقریبات کی مناسبت سے  پیر کے روزاسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ترقی، خوشحالی اور رابطے کا طویل مدتی پروگرام ہے۔
 انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سی پیک سے تعاون اور تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔
چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی طلبا کو چین میں مزید انٹرن شپس اورسکالر شپس دی جائیں گی۔